دلچسپ

سیاہ رنگ کا نایاب اور میٹھا ترین سیب

نینگچی’تبت: ویسے تو آپ نے عام طورپر سبز اور سرخ کے مختلف رنگوں کے سیب دیکھے ہوں گے لیکن دنیا میں ایک خطہ ایسا بھی ہے جہاں کالے رنگ کے سیب اگتے ہیں۔
ویسے تو ان سیب کا رنگ گہرا بنفشی ہے تاہم یہ دیکھنے میں سیاہ لگتا ہے۔ جس کی وجہ سے اسے انگریزی میں(black diamond apple) کہا جاتا ہے اور یہ صرف تبت میں پایا جاتا ہے ۔ یہ اپنی پرتعیش کشش اور نایابیت کی وجہ سے یہ دوسرے سیبوں سے نمایاں ہے اور لوگوں میں تجس پیدا کرتا ہے۔
بلیک ڈائمنڈ ایپل کا یہ مخصوص رنگ دراصل منفرد جغرافیائی محل وقوع سے منسوب ہے جو چین کے خود مختار خطے تبت میں پہاڑوں کے درمیان واقع چھوٹے سے شہر نینگچی میں واقع ہے۔
زیادہ اونچائی سیبوں کو دن کے وقت شدید الٹرا وائلیٹ روشنی سے نمائش کرواتی ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button