پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) نے جوئے کی کمپنیوں کے اشتہارات کی تشہیر پر نوٹس لے لیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے پرتھ ٹیسٹ میں سرکاری سپورٹس چینل پر جوئے کی کمپنی کے اشتہار نشر کئے گئے تھے۔ تاہم پابندی کے سبب سرکاری سپورٹس چینل پر آج میلبرن ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل نشر نہ ہوسکا۔
بعدازاں پیمرا نے جوئے کی کمپنیوں کے اشتہارات کی تشہیر پر نوٹس جاری کر دیا۔ پیمرا نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جوئے کی کمپنیوں کے اشتہارات نشر کرنے پر قانونی کارروائی ہوگی’ پیمرا بھی وزارت اطلاعات و نشریات کی زیروٹالرینس پالیسی کو تسلیم کرتا ہے۔ نوٹس کے مطابق کوئی چینل جوئے سے منسلک کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ نہیں کرے گا۔
0 46 Less than a minute