پاکستان

توہین الیکشن کمیشن کیس’ عمران خان اور فواد چوہدری پر کل فرد جرم عائد ہوگی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کی کاز لٹ جاری کر دی۔
کازلسٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کل ہوگی اور الیکشن کمیشن کل اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرے گا۔
کازلسٹ میں کہا گیا کہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد ہوگی۔
ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں4 رکنی کمیشن کیس پرسماعت کرے گا۔
الیکشن کمیشن کے ممبران میں شاہ محمود جتوئی’ بابر حسین بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ بھی بینچ میں شامل ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button