علاقائی

تحریک لبیک یارسول اللہ غازی کے مرکزی دفتر کا افتتا ح کردیا گیا

تر بیلا غازی(بیورو رپورٹ)تحریک لبیک یارسول اللہ غازی کے مرکزی دفتر کا افتتا ح کردیا گیا، امیر ہزارہ ڈویژن مفتی عمیر، تحریک لبیک کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 18 حاجی محمد صالخ اعوان اور دیگر علما وعہدیداران نے غازی بازار میں باضابطہ فیتہ کاٹ کر دفتر کا افتتاح کیا،تحصیل غازی میں تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی پبلک سیکرٹریٹ این اے 18 اور پی کے48کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے،قبل ازیں تحریک لبیک یارسول اللہ ضلع ہری پورکی مرکزی قیادت جب غازی پہنچے توان کا شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک کے امیدوار برائے قومی وصوبائی اسمبلی حلقہ این اے 18 و پی کے 48حاجی محمد صالخ اعوان،مفتی عمیر،ملک وسیم قادری،اختر زمان چشتی،سید مسلم شاہ،احمد نواز،قاری محمد آصف آمین،قاری فضل عادل اور دیگر علما نے کہاکہ لوگوں کی دنیا وآخرت سنوارنے کے لئے حضورکے دین کو تحت پر لانا ہے،عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالت پر پہرا دینا ہے، ہم منشور اسلام،پاکستان اور عوام ہیں،لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر شفاف نظام مہیا کیا جائے گا، حاجی محمد صالخ اعوان کا کہناتھا کہ ہم نبی کا نظام تخت پر لانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں, بہت جلد ہر گھر سے تحریک کے نعرے لگیں گے, الیکشن سر پر کھڑا ہے،کارکنان جماعت کاپیغام پھیلانے کیلئے متحرک ہو جائیں،الیکشن مہم ڈور ٹو ڈور چلانی ہے اور اپنے ووٹ کی حفاظت بھی کرنی ہے اور گنتی کے وقت پہرا بھی دینا ہے اور فارم 45ساتھ لیکر آنا ہے،نتیجہ جو بھی ہو آج دفتر کے افتتاح کے موقع کارکنوں اور عوام کی اتنی بری تعداد میں شرکت نے دل جیت لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button