پاکستان

نگران وزیراعظم کی خیبر پختونخوا کے مالی مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت

پشاور: نگران وزیرعظم انوار الحق کاکڑ نے خیبر پختونخوا کے مالی مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کر دی۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت خیبر پختونخوا کے امور پر اہم اجائزہ اجلاس ہوا’ نگران وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت محدود وسائل کے باوجود خیبر پختونخوا حکومت کو ہرممکن مدد فراہم کرے گی’ خیبر پختونخوا کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام کے ساتھ کڑے ہیں’ اس صوبے کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف لازوال قربانیاں دی ہیں۔ نگران وزیراعظم نے صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کیلئے ایک سیکریٹیریل کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کر دی’ کمیٹی نیٹ ہائیڈل پرافٹس اور تیل و گیس کی رائلٹی کی ادائیگی کے حوالے سے سفارشات مرتب کرے گی۔
نگران وزیراعظم نے خیبر میڈیکل کالج پشاور اور ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button