
بھارتی شہری نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکہ ہوا ہے’ سفارت خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا۔
خبر رساں ادارے رائٹر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سفارت خانے کے تر جمان گائے نیر نے تصدیق کی کہ 5 بج کر20 منٹ پر سفارت خانے کے قریب ایک دھماکہ ہوا۔
اسرائیل کی وزارت خارجہ نے کہا کہ دھماکے کے سبب عملے میں سے کی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا’ اسرائیلی حکام دھماکے کیوجہ کی تحقیقات کے لئے بھارتی ہم منصوبوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں