دنیا

باپ نے بیٹے کے قاتل کو سرقلم ہونے سے 1 منٹ قبل معاف کر دیا

ریاض: سعودی عرب میںایک غیر معمولی واقعے میں قاتل کا سر قلم کیا جا رہا تھا کہ اچانک مقتول کے والد نے سزائے موت پر عمل درآمد کرنے والے جلاد کو تلوار چلانے سے روک دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق5 سال قبل جدہ کے ایک علاقے میں کارپارکنگ پر ہونے والے جھگڑے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا تھا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا تھا۔
یہ نوجوان لڑائی کے دوران جس لڑکے کی ضرب سے ہلاک ہوا تھا اسے پولیس نے حراست میں لے لیا تھا اور کیس مختلف عدالتوں میں چلتا رہا جہاں قاتل میترک القحطانی کو سزائئے موت سنائی گئی تھی۔
قاتل کے اہل خانہ نے مقتول کے لواحقین سے رحم کی درخواست بھی کی تھی تاہم مقتول کے والدین نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا تھا اور وہ دن آگیا جب سزائے موت پر عمل درآمد ہونا تھا۔
ابھی جلاد نے قاتل کا سرقلم کرنے کے لئے تلوار اٹھائی ہی تھی کو مقتول کے والد نے پکار کر جلاد کو ایسا کرنے سے روک دیا اور آگے بڑھ کر عدالتی اہلکار سے کہا کہ میں اللہ کی رضا کے لئے قاتل کو معاف کرتا ہوں۔
جس پر عدالتی اہلکار نے قاتل کی سزائے موت کومنسوخ کرکے اس کی معافی کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان سنتے ہی مجرم کی ماں خوشی سے زار و قطار روپڑیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button