پاکستانتازہ ترین

بجلی کی قیمت میں فی یونٹ4 روپے66 پیسے اضافے کی درخواست نیپرا کو موصول

اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں فی یونٹ4 روپے 66 پیسے اضافے کی درخواست نیپرا کو موصول ہوگئی۔ جس پر کل سماعت ہوگی
تفصیلات کے مطابق بجلی4 روپے66پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی’ نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست کل (بدھ) کو سماعت کرے گی۔ اضافہ ماہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور بقایاجات کی مدد میں مانگا گیا ہے۔
نیپرا اتھارٹی کی جانب سے منظوری کی صورت میں صارفین پر36 ارب روپے کا زائد کا بوجھ پڑے گا۔ درخواست میں کہاگیا کہ نومبر میں پانی سے بجلی کی پیداوار 36.5 فیصد نیوکلیئر سے20 فیصد’ مقامی کوئلے سے 13 فیصد’ درآمدی کوئلے سے 6 فیصد سے زائد رہی’ ایک ماہ کے دورن ایل این جی کے ذریعے بجلی کی پیداوار10.6 فیصد اور مقامی گیس سے بجلی کی پیداوار کا حصہ9.2 فیصد رہا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button