کھیل

میلبرن ٹیسٹ’ پہلے روز کا کھیل ختم’ آسٹریلیا کے 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز

3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
میچ کے پہلے سیشن میں کھانے کے وقفے تک آسٹریلیا نے ایک وکٹ پر90 رنز اسکور کئے تاہم ڈیوڈ وارنر38 رنز بنا کر سلمان علی آغا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
دوسرے سیشن کا کھیل شروع ہوا تو عثمان خواجہ42 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے جب کہ آسٹریلیا کی تیسری وکٹ154 رنز پر گری اور عامر جمال نے اسٹیو اسمتھ کو26 رنز پر پویلین بھیج دیا۔
اس دوران ملیبرن میں بارش بھی ہوئی اور میچ کو کچھ دیر کے لئے روکنا پڑا تاہم بارش کی وجہ سے پہلے روز66 اوورز کا کھیل ہوا۔
پاکستان کی جانب سے سلمان آغا’ حسن علی اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ لی۔
دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان میچ کھیل رہے ہیں جبکہ خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ اور فہیم اشرف کی جگہ حسن علی کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میںایک صفر کی برتری حاصل ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button