انتخاباتپاکستان

عام انتخابات: نواز شریف کے لاہور سے کاغذات نامزدگی منظور

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے لاہور سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔
لاہور کے حلقہNA130 سے محمد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی۔ ان کے کاغذات پر کسی نے کوئی اعتراض دائر نہیں کیا۔
ریٹرننگ آفسر این اے130اصغر جوئیہ نے سابق وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے۔
بعدازاں لیگی رہنما بلال یاسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ8 فروری کے الیکشن میں نواز شریف اس حلقے سے کامیاب ہونگے اور چوتھی بار پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہونگے۔
وکیل امجد پرویز نے کہا کہ قانون میں دی گئی تمام شرائط پر نواز شریف کا کیس پورا اترتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے پورٹل پر جو بھی چیزیں درکار ہیں نواز شریف اس پر پور اترتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button