پاکستان

لیول پلیئنگ فیلڈ’ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے لیول پلیئنگ فیلڈ فراہمی کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
درخواست میںچاروں چیف سیکرٹریز’ آئی جیز’ سیکرٹری داخلہ’ سیکرٹری الیکشن کمیشن کو فریق بنایاگیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود پی ٹی آئی امیدواروں کوہراساں اور گرفتار کیا گیا۔
پی ٹی آئی کا درخواست میں کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی امیدواروں سے ہونے والے سلوک سے بذریعہ خط آگا ہ کیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب پی ٹی آئی کیخلاف ہونے والی کارروائیوں کے ماسٹر مائنڈ ہیں’ الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کارروائی کی جائے۔
درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ عدالتی حکم عدولی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے’ پی ٹی آئی نے درخواست میں اپنے امیدواروں کو ریلیوں اور جلسوں کی اجازت دینے کی بھی استدعاکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button