دنیا

شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایران فوج کا سینئر عہدیدار جاں بحق

تہران: شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایران فوج کا سینئر عہدیدار جاں بحق ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر مشیر سید رضی موسوی کو شام کے شہر دمشق کے قریب فضائی حملے میں نشانہ بنایاگیا۔ تین اسرائیلی میزائل اس عمارت پر گرے جہاں وہ مقیم تھے جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
سید رضی موسوس میجر جنرل کے عہدے پر فائز اور شام میں مزاحمتی سپورٹ یونٹ کے انچارج تھے۔ ان کا شمار2020 میں بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویڑن نے سید رضی موسوی کی موت کا اعلان اپنی باقاعدہ نشریات روک کر کیا۔
دریں اثنا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کو سینئر جنرل کے قتل کی یقینی قیمت چکانی پڑے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button