تجارت

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کو پھر سے پر لگ گئے

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کو پھر سے پر لگ گئے’ بحیرہ احمر کی کشیدگی صورتحال کی وجہ سے برطانوی خام تیل کی قیمت دوبارہ 80 ڈالرز کی سطح سے اوپر چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا شروع ہونے والے رجحان کو ا ب دوبارہ بریک لگ گئی ہے۔ چند روز قبل امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ برطانوی خام تیل کی قیمت70 ڈالرز فی بیرل کی سطح سے نیچے چلی جائے گی تاہم اب خام تیل کی قیمتوں میں دوبارہ سے نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بحیرہ احمر میں کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بڑھ گئی’ بحیرہ احمر میں جاری کشیدگی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میںتقریبا ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حوثی گروپ کے حملوں کے بعد مشرق وسطی میں کشیدگی برقرار ہے۔
اسی باعث عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت88 عشاریہ10 ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی’ جبکہ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت74 ڈالرز سے زائد ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button