پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے دعوی کیا ہے کہ انہیں بلے کے نشان کی پیش کش کی گئی تھی جسے انہوں نے مسترد کر دیا۔ پرویز خٹک نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں’ ہمیں فرق نہیں پڑتا کہ بلے کا نشان ہو یا نہیں ہو’ ہم نے محنت کرنی ہے’ ہم ا یک پروگرام کے ساتھ چلیں گے’ ماضی میں جو کام کئے وہ لوگوں کو بتاؤں گا’ ان کو ایسی شکست ملے گی یاد کریں گے۔
جس کے جواب میں ردعمل دیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ ہم نے کسی کو بھی انتخابی نشان ”بلے” کی پیش کش نہیں کی ۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویز خٹک کو بھی انتخابی نشان بلے کی پیشکش نہیں کی گئی۔
0 51 1 minute read