دلچسپ

پارک میں کھیل کود کیلئے روانہ اکیلے بس کا سفر کرنے والی کتیا

سیئٹل: امریکہ میں ایک ایکلیپس نام کتیا اپنی ذہانت کی وجہ سے کافی مشہور ہو رہی ہے جو خود بس پکڑ کر پارک میں کھیلنے کے لئے جاتی ہے اور بس میں ہی بیٹھ کر واپس گھر آجاتی ہے۔
سیئٹل امریکہ سے تعلق رکھنے والی ایکلیپس پارک تک پہنچے کیلئے ہر روز بس کا سفر کرتی ہے اور وہاں چند گھنٹے کھیلنے کے بعد بذریعہ بس ہی واپس گھر آ جاتی ہے۔ یہاں تک کہ اس کے کالر میں بس پاس بھی لٹکا ہوا ہوتا ہے۔
ایکلیپس کے مالک جیف ینگ نے بتایا کہ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب وہ ایک دن اپنی مخصوص بس کے آنے کے انتظار میں کھڑے تھے۔ دریں اثناء ایک بس آئی اور ایکلیپس نے اپنے مالک کے بغیر بس میں چھلانگ لگا دی اور چند اسٹاپس کے بعد خود ہی واقف پارک نظر آنے پر بس سے اتر گئی۔
جیف کو جلد ہی یہ احساس ہوگیا کہ ایکلپیس کو راستوں کی جانکاری اچھی طرح ہوگئی ہے’ لہذا انہوں نے بھروسہ کرتے ہوئے اسے اکیلے پارک میں جانے کی اجازت دے دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button