کھیل

افغانستان کے 3 کرکٹرز پرکئی سال کی پابندی عائد

افغان کرکٹ بورڈ نے مجیب الرحمان’ فضل الحق فاروقی اور نوین الحق پر سنٹرل کانٹریکٹ پر دستخط کرنے کی وجہ سے پابندی لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور افغان کرکٹ بورڈ کے درمیان تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ نے مجیب الرحمان’ فضل الحق فاروقی اور نوین الحق پر سنٹرل کانٹریکٹ پر دستخط نہ کرنے کی وجہ سے پابندی لگا دی ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ نے تینوں کرکٹرز پر2 سال کی پابندی عائد کی ہے۔ پابندی عائد کئے جانے کے بعد مجیب الرحمان’ فضل الحق فاروقی اور نویں الحق کو2 سال تک کسی ٹی ٹوئنٹی لیگ کیلئے این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button