دنیا

حماس اور اسلامی جماد نے جنگ بندی کے لئے غزہ سے دستبردار ہونے کی مصری تجویز مسترد کر دی

مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں حماس اور اسلامی جہاد نے جنگ بندی کے لئے غزہ سے دستبردار ہونے کی مصر تجویز مسترد کر دی۔
خبر رساں ادارے نے مصری سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مصر نے اسرائیل سے مکمل جنگ بندی کیلئے حماس اور اسلامی جہاد سے غزہ سے دستبردار ہونے کا کہا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق حماس اور اسلامی جہاد کے وفود کی قاہرہ میں مصری حکام سے ملاقات ہوئے ہے جس میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔
تاہم دونوں بڑی مزاحمتی تنظیموں نے غزہ کا کنٹرول چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔
خبر ایجنسی کو حماس کے حکام نے کہا ہے کہ حماس فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ چاہتی ہے اور فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کے لئے مصری بھائیوں سے بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت رکنے اور غزہ میں امداد میں اضافے کے بعد ہی یرغمالیوں کی رہائی پر بات ہوگی
اسلامی جہاد نے بھی یہی موقف اپنایا ہے اور کہا ہے کہ تمام یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل کو تمام فلسطینیوں قیدیوں کو رہا کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button