دنیا

گزشتہ چار دنوں میں48 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا’ ابوعبیدہ

غزہ: القسام بریگیڈزنے گزشتہ چار دنوں میں48 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور 35 فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔
القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس جنگجوؤں نے گزشتہ چار دنوں کے دوران غزہ میں24 جنگی کارروائیوں میں48 صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کیا۔
ابوعبیدہ نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کو میزائلوں اور اینٹی پرسنل آلات سے نشانہ بنایا اور صفر فاصلے سے ان کے ساتھ جھڑپیں کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ القسام کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوج کی 35 گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کیا’ تل ابیب شہر پر بھی میزائل داغے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button