علاقائی

ہائر سیکنڈری سکولز ٹورنامنٹ کے اتھلیٹکس ایونٹ کے مقابلے اختتام پذیر

ہری پور (بیورورپورٹ)صوبائی ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز ٹورنامنٹ2023 کے اتھلیٹکس ایونٹ کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔ گورنمنٹ ہائر سیکنڈ ری سکول شادو نوشہرہ مردان کے عطا اللہ 100 میٹر اور 200 میٹر دوڑ میں صوبائی چیمپئن اور ابرار خان گورنمنٹ ہائر سیکنڈ ری سکول بازدی خان کوہاٹ100 میٹر میں اور حمزہ خان گورنمنٹ ہائر سیکنڈ ری سکول خیر باجوڑ ملاکنڈII 200 میٹر میں دوسری پوزیشن پر رہے۔400 میٹر دوڑ میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈ ری سکول کوہاٹ کے ارشد خان صوبائی چیمپئن اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈ ری سکول خیر باجوڑ ملاکنڈ Iفہیم اکبردوسری پوزیشن پر رہے۔ 800 اور 1500میٹر دوڑوں اور لانگ جمپ کے مقابلوں میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈ ری سکول خیر باجوڑ ملاکنڈIکے الیاس خان صوبائی چیمپئن جب کہ 800 اور 1500میٹر دوڑوںمیں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول غنی ڈھیری ملاکنڈIIکے علی خان اور لانگ جمپ میں ابرار خان گورنمنٹ ہائر سیکنڈ ری سکول بازدی خان کوہاٹ دوسری پوزیشن پر رہے۔100×4میٹر ریلے دوڑ میں الیاس خان اور ٹیم صوبائی چیمپئن اور گورنمنٹ ہائی سکول تربیلہ ٹان شپ ہری پور ہزارہ کے حسن سلیم اور ٹیم دوسری پوزیشن پر رہے۔ 400×4میٹر ریلے دوڑ میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈ ری سکول خیر باجوڑ ملاکنڈIکے زاہد علی اور ٹیم صوبائی چیمپئن اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول پنیاں ہری پور ہزارہ کے عبید اور ٹیم دوسری پوزیشن پر رہے۔ ہائی جمپ میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کوٹ چارسدہ پشاور کے اویس سراج صوبائی چیمپئن جب کہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بفہ مانسہرہ ہزارہ کے احسان علی دوسری پوزیشن پر رہے۔ ٹرپل جمپ میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول باجوڑ ملاکنڈکے عمر حسین صوبائی چیمپئن اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بفہ مانسہرہ بفہ کے عبد اللہ دوسری پوزیشن پر رہے۔ ڈسکس تھرو کے مقابلوں میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ڈھکی چارسدہ پشاور صوبائی چیمپئن اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مرہٹی بند نوشہرہ کے مسرور خان دوسری پوزیشن پر رہے۔ شاٹ پٹ میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ثمر باغ دیر لوئر کے احمد شہزاد صوبائی چیمپئن اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مرہٹی بند نوشہرہ کے مسرور خان دوسری پوزیشن پر رہے۔ جیولن تھرو میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ماما خیل بناچی بنوں کے ریحان خان صوبائی چیمپئن بن گئے جب کہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول خیر باجو ڑ ملاکنڈ I دوسری پوزیشن پر رہے۔ اس طرح اوورل آل اتھلیٹکس کے 13 ایونٹس میں 6 پہلی اور تین دوسری پوزیشنیں جیت کر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول خیر باجوڑ ملاکنڈ Iنے میدان مار لیا۔ جنرل سیکرٹری پرنسپل محمد سیف الرحمان ، صدر ٹورنامنٹ مختار احمد خان جدون کی تمام صوبائی چیمپئن اتھلیٹس ، اساتذہ اورپرنسپلز کو مبارکباد۔ آرگنائزنگ کمیٹی ممبران محمد وسیم اعوان، اظہر شاہ، شمعروز خان، جاوید خان، خان افسر، نذر حسین، عمر خان، نعمان عزیز ، ضی الرحمان ، شہزادا حمد ، شکیل احمد، عبد الباسط اور جہانگیر خان نے ایونٹس کو عمدہ انتظامات کیے۔ مہمانوں کا استقبال کیا اور اتھلیٹ طلبا کو مقابلوں کا کامیاب انعقاد یقینی بنایا۔ مہمانوں نے عمدہ انتظامات پر ٹورنامنٹ کابینہ اور جنرل سیکرٹری ٹورنامنٹ پرنسپل محمد سیف الرحمان کا شکریہ ادا کیا اور ہری پور ہزارہ کو بہترین میزبانی پر خراجِ تحسین پیش کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button