صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔
نگران وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی۔
ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم کے مشیربرائے اسٹیبلشمنٹ احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
0 175 Less than a minute