انٹرٹینمنٹ

معروف اداکار نثار قادری 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

راولپنڈی ۔پاکستان کے معروف اداکار نثار قادری 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ نثار قادری کو 2016 میں ٹی وی، ریڈیو اور اسٹیج کیلئے ان کی خدمات پر صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے 1966 میں کیا تھا، ان کی پہچان معروف ڈرامے ‘ایک حقیقت ایک افسانہ’ کا مشہور ڈائیلاگ ”ماچس ہوگی آپ کے پاس؟” بنا۔نثار قادری کے دیگر ڈراموں میں خواہشیں، آتش، پورے چاند کی رات، آدھی دھوپ، اضطراب، انگار وادی، نجات، بہادر علی، کاروان اور سمندر شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button