الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان اور ڈپٹی کمشنر عرفان نواز مین کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن آئی جی پولیس اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کی جگہ تعیناتی کے لئے پینل آف آفیسرز تجویز کرے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن گزشتہ کئی ماہ سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اسلام آباد پولیس کے آئی جی اور ڈپٹی کمشنرز کو ہٹانے کے احکامات جاری کر رہا تھا لیکن کئی مرتبہ مراسلے لکھے جانے کے باوجود ان پر عمل نہیں کیا گیا تھا۔
اس سے قبل وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی تھی۔
نگران وزیراعظم نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوا دی ہے۔
0 80 1 minute read