پاکستان

اسلا م آباد سے گرفتار تمام290 بلوچ مظاہرین رہا

انتظامیہ نے اسلام آباد سے گرفتار تمام290 بلوچ مظاہرین کو رہا کر دیا۔
ترجمان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کے مذاکرات اور عدالت کے فیصلے کی روشنی میں احتجاج کرنے والے تمام افراد رہا’ پولیس تحویل اور جیل سے مجموعی طورپر290 مظاہرین کو رہا کر دیاگیا ہے۔
ترجمان وزارت داخلہ نے زور دیا کہ پرامن احتجاج پر ہرکسی کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں’ ریڈ زون کی سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جاتا ہے’ ریڈ زون میں آئینی ادارے اور ڈپلومیٹک انکلیو ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے اسلام آباد پولیس کی جانب سے خصوصی مدد سنٹر قائم کیا گیا تھا جس نے اپنا کام مکمل کر لیاہے’ اگر کسی کو کوئی مشکل درپیش ہے وہ ان نمبروں03459600622,051-9001534 پر یا ای میل ایڈریس assistance.ictp@gmail.com رابطہ کرسکتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button