غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ہے جہاں تازہ کارروائی میں70 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فقوج نے پیر کے روز مغازی مہاجرین کیمپ میں بمباری کی جس کے نتیجے میں70 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت نے مہاجرین کے کیمپ پر اسرائیل کے اس حملے کو فلسطینی شہریوں کا قتل عام قرار دیا ہے۔
دوسری جانب سے اسرائیلی فوج نے حماس سے جاری جنگ کو ایک پیچیدہ جنگ قرار دیا ہے جس میں اسرائیل کے بعد متعدد فوجی مارے جاچکے ہیں۔
اسرائیل فوج کے مطابق شمالی غزہ کے ایک ٹنل سے مزید5 یرغمالیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
خلیجی میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جینن مہاجرین کیمپ میں بھی چھاپے مارے جہاں10 گھروں کی تلاشی لی گئی تاہم اس دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران اسرائیلی فوج نے مسلسل اعلانات کئے اور فلسطینی فائٹرز کو ہتھیار ڈالنے کا کہا لیکن اس دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں بھی چھاپے مارے جہاں سے کم از کم20 افراد کو گرفتار کیا گیا جس میںبزرگ شہری بھی شامل ہیں
0 36 1 minute read