پاکستان

الیکشن کمیشن: کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے آن لائن سہولت مرکز قائم

اسلام آباد: عام انتخابات2024ء کے پیش نظر الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آسانی کیلئے آن لائن سہولت مرکزقائم کر دیاگیا ۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق آن لائن سہولت مرکز الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں بنایاگیا ہے’ سہولت مرکز کی معاونت نادرا’ نیب’ ایف آئی اے’ ایف اے آر اور سٹیٹ بینک کررہے ہیں
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آن لائن سہولت مرکز24/7 کام کر ر ہا ہے’ امیدوران کے کوائف ضروری کارروائی کے لئے متعلقہ اداروں کو بھجوائے جا رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ہدایت کی گئی ہے کہ سیکرٹری پاور ڈویژن بھی ریٹرنگ افسران سے امیدواروں کی فہرستیں حاصل کریں۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سیکرٹری نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن اور سیکرٹری ہاؤسنگ بھی ریٹرننگ افسران سے امیدواروں کی فہرستیں حاصل کریں’ اسی طرح چاروں چیف سیکرٹریز اور چیئرمین سی ڈی اے کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ریٹرنگ افسران سے امیدواران کی فہرستیں حاصل کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button