پشاور: تحریک انصاف نے انتخابی نشان کیس پرالیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان معظم بٹ نے نجی ٹی وی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف کل پشاور ہائی کورٹ جائیں گے ‘ کیس سے متعلق پٹیشن تیار کر لی ہے۔
معظم بٹ نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ پٹیشن کل ہی سماعت کے لئے مقرر ہو’ پٹیشن میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے اور پٹیشن میں موقف ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیرقانونی فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ غیر متعلقہ شخص کی درخواست پر انتخابی نشان واپس لینا غیرقانونی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہ کرانے پر پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لے لیا ۔
0 88 1 minute read