راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان مذہبی’ نسلی اور سیاسی کمزوریوں کو استعمال کرتے ہوئے دراڑیں ڈالنے پر تلے ہیں’ ہمیں ایک پرعزم اور مضبوط قوم کے طور پر ابھرنے کے لئے متحد اور یکجان ہونا پڑے گا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کرسمس تقریبات میں شرکت کے لئے کرائسٹ چرچ راولپنڈی کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ آرمی چیف نے مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس تقریبات میں شرکت کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر انتظامیہ نے آرمی چیف کا خیرمقدم کیا اور تہوار میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنلر عاصم منیر نے کہا کہ اسلام ہمیں امن اور دوستی کا سبق سکھاتا ہے’ اسلام بین المذاہب ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے’ درپیش چیلنجز اور مسائل سے نمٹنے کے لئے بیان بازی اور پروپیگنڈے کی نفی کرنا ہوگی۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں ایک پرعز م اور مضبوط قوم کے طور پر ابھرنے کے لئے متحد اور یکجان ہونا پڑے گا’ آرمی چیف نے قائداعظم محمد علی جناح کے147 ویں یوم پیدائش پر ان کے عظیم وژن اور قیادت کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
آخر میں آرمی چیف نے تمام شعبوں اور ڈومینز میں پاکستان کی پوری مسیحی برادری کی خدمات اور قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔