پاکستانتازہ ترین

بلاول بھٹو کا اقتدار میں آکر300 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان

نوابشاہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسائل بہت زیادہ ہیں مگر ان کا حل موجود ہے’ ہم نے تایخی مہنگائی’ غربت اور بیروز گاری کا مقابلہ کرنا ہے’ ہم تقسیم’ نفرت اور گلولم گلوچ کی سیاست کو ختم کرکے مسائل کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا اقتدار میں آکر کسان’ مزدور اور نوجوان کارڈ اور غریبوں کو300 یونٹ تک بجلی مفت دیں گے۔
نوابشاہ میں کیڈٹ کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کا خواب خواتین کیلئے تھا’ کیڈٹ کالج کے طلباء شہید بے نظیر بھٹو کا خواب پورا کر رہے ہیں’ پرانے سیاستدان پاکستان کا ماضی ہے’ آپ پاکستان کا مستقبل ہیں’ ہم ملک کر محنت کریں گے’ ملکی ترقی میں حصہ ڈالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت کافی مسائل کا مقابلہ کر رہے ہیں’ تین چار بڑے مسائل کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں’ ہم عوام کی تکالیف اور مسائل کا حل کرسکتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ قائد عوام نے ہمیں روٹی’ کپڑا اور مکان کا منشور’ آج روٹی ‘ کپڑا اور مکان کی بہت ضرورت ہے’ اس وقت تاریخی معاشی بحران ہے’ موسمیاتی تبدیلی ایک بہت بڑا چیلنج ہے’ پورے ڈویلپمنٹ کے نقشے میں ہم تبدیلیاں لیکر آئیں گے
ہم ماڈرن ٹیکنالوجی استعمال کریں گے تاکہ ذرائع معیشت کو بچا سکیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button