انتخاباتاہم خبرپاکستانتازہ ترین

عام انتخابات کا اہم مرحلہ مکمل، اعتراضات سننے کیلئے اپیلٹ ٹربیونلز تشکیل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سننے کے لئے ٹربیونلز قائم کردیئے۔
الیکشن کمیشن کے نو ٹیفکیشن کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے مختلف بینجز کے پانچ ججز بطور ٹربیونل جج اعتراضات سنیں گے۔
لاہورہائی کورٹ کے مختلف بینجز کے نو ججز بطور ٹربیونل جج کاغذات نامزدگی پر سماعت کریں گے
اسی طرح اسلام آباد ہائی کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ کے دو’ دو ججز بطور ٹربیونل جج اعتراضات سنیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے مختلف بینجز کے چھ ججز کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سنیں گے
اس طرح مختلف ہائی کورٹس کے کل24 ججز الیکشن ٹربیونلز کے ججز کے طور ذمہ داریاں انجام دیں گے
الیکشن ٹربیونلز 3 تا10 جنوری اعتراضات سنیں گے اور اپنے فیصلے سنائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button