فتح جنگ ( بیورورپورٹ)پیر سید قاسم شاہ کا رفاہ کالج فتح جنگ کا دورہ فتح جنگ کے معروف تعلیمی اداریرفاہ انٹرنیشنل کالج فتح جنگ پہنچنے پہ پیر سید قاسم شاہ کا استقبال پرنسپل افتخار احمد نے کیا. ان کو کالج کے مختلف شعبہ ہائے جات سائنس لیب, کمپیوٹر لیب,لائبریری, اسمبلی ہال اور امتحانی ہال کا معائنہ کرایا گیا.پرنسپل افتخار احمد نے پیرسیدقاسم شاہ کو بتایا کہ رفاہ انٹرنیشنل کالج میں انٹرمیڈیٹ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام اور بی ایس لیول کے پروگرامز میں سٹوڈنٹس کو اعلی اور معیاری تعلیم دی جا رہی ہے اوروزیٹنگ فیکلٹی میں ڈاکٹرزاورسکالرزبھی شامل ہیں. اس موقع پہ مبشر جاوید,عرفان طارق,عبدالجبار ہاشمی,محمد عابد بھی موجود تھے.پیر قاسم شاہ نے پرتکلف ظہرانے/فش پارٹی میں بھی شرکت کی جس کا اہتمام ڈاکٹر مبشر جاوید کے اعزاز میں اہتمام کیا گیا تھا جنہوں نے گزشتہ روز کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں اپنے پی ایچ ڈی ریاضی کے مقالے کا کامیاب دفاع کیا.سید قاسم شاہ نے ڈاکٹر مبشر جاوید کو مبارکباد دی جبکہ رفاہ انٹرنیشنل کالج فتح جنگ کے اعلی تعلیمی معیار کو سراہا اور مزید کامیابی اور ترقی کے لیے دعا کی.
0 109 1 minute read