علاقائی

سردار طیفو ر اختر نے پی پی 7سے کاغذات جمع کر دیئے

کہوٹہ ( تحصیل رپورٹر)ایس ایس پی ریٹائرسردار طیفو ر اختر نے پی پی 7سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے، وہ معززین حلقہ کے ہمراہ ریٹرننگ آفس کہوٹہ پہنچے جہاں کارکنوں نے انکے حق میں نعرے بازی بھی کی،کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے سردار طیفو ر اختر نے کہا کہ حلقہ کی عوام کے پرزور اصرار پر صوبائی اسمبلی کی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے حلقہ پی پی سیون سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں عوام کی بھرپور حمایت سے تاریخی فتح حاصل کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور اس کاز کی خاطر ہمیشہ سرگرم عمل رہا ہوں آئندہ بھی عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا جائے گا اور انتخابات میں فتح یاب ہو کر حلقہ کی تعمیر و ترقی کے نئے باب کا آغاز کیا جائے گاا س موقع پر سابق ناظم سردار الیاس اختر، راجہ جاوید احمد، سردار ظہور اختر، سردار شعور اختر، ماسٹر راجہ نعیم احمد، راجہ نذر اور راجہ ظفر بھی ہمراہ موجود تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button