لاہور: موٹروے ایم 2 لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔ ترجمان موٹروے سید عمران احمد نے بتایا کہ موٹروے ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ‘ موٹروے ایم 4 بھی عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں ت دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔
موٹروے ترجمان کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے بند کیا جاتا ہے’ قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا ہے۔
سید عمران احمد نے مزید کہا کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں’ روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
0 98 Less than a minute