لاہور: خواتین کی مخصوص نشستوں کے معاملہ پہ سیاسی جماعتوں نے اپنی ترجیحی لسٹیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جمع کروا دیں۔
پیپلز پارٹی نے پنجاب سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر حنا ربانی کھر کو پہلے نمبر پر قرار دیدیا’ ترجیحی لسٹ میں نمبر دو پر ثمینہ خالد گھر کی’ نمبر تین پر نتاشہ دولتانہ ہوں گی’ نمبر چار پر نیلم جبار’ نمبر پانچ پر شگفتہ چوہدری اور سیدہ سمنہ رضا کا نام بھی ترجیحی لسٹ میں دیدیا۔
مسلم لیگ ن بھی ترجیحی لسٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ن لیگ کی جانب سے طاہرہ اورنگزیب’ شائستہ پرویز’ مریم اونگریب’ نزہت صادق کا نام مخصوص نشستوں کے لئے دیا گیا ہے۔ مسرت آصف خواجہ’ سیما جیلانی’ شزا خواجہ’ رومینہ خورشید عالم’ وجیہہ قمر کے نام بھی ترجیحی لسٹ میں شامل ہیں
استحکام پاکستان پارٹی نے بھی اپنی لسٹ جمع کرا دی’آئی پی پی نے منزہ حسن’ فردوس عاشق اعوان اور آسیہ عظیم کے نام ترجیحی لسٹ میں دیدیئے۔
جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی ترجیحی لسٹ روک لی گئی’ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے فیصلے کے نتیجے میں پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لے لیا گیا ہے’ انتخابی نشان نہ ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کی ترجیحی لسٹ جاری نہیں کی گئی۔
0 129 1 minute read