پاکستان نے مقبوضہ جموںو کشمیر میں شہریوں کے حراستی قتل پر اظہار مذمت کرتے ہوئے ہلاکتوں کے ذمہ داروں کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان’ بھارت کے غیرقانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے بفلیاز میں تین کشمیری شہریوں کے وحشیانہ حراستی قتل کی شدید مذمت کرتا ہے۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ مقتول شہریوں کو بھارتی قابض فوج کے ایک کیمپ میں تشدد کرکے ہلاک کیا گیا۔
بھارتی اہلکاروں کی جانب سے تین افراد کو برہنہ کرنے اور ان پر مرچ پاؤڈر چھڑکنے کی مبینہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ واقعہ ایک بار پھر مقبوصہ وادی میں بھارت کی بے لگام ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرتا ہے۔
بیان میں ان حراستی ہلاکتوں کے ذمہ داروں کے احتساب کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مقامی لوگوں نے فوجی اہلکاروں پر تینوں کشمیریوں کو قریبی فوجی کیمپ میں تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا جسکے بعد لاشوں کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا جس نے بعد میں ان کے اہل خانہ سے رابطہ کیا۔ مقامی افراد نے بتایا کہ تین لاشوں پر شدید تشدد کے نشانات تھے۔
0 147 1 minute read