دنیا

انجلینا جولی عالمی انصاف اور انسانی حقوق کے دوغلے پن پر برس پڑیں

ہالی وڈ کی سپر سٹار انجلینا جولی عالمی انصاف اور انسان حقوق کے دوہرے معیار پر برس پڑیں اور انہیں نے اسے عالمی مسائل کے حل کی رکاوٹ قرار دے دیا۔
شامی فلم ساز و ادالخطیب کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق دنیا کے ہر خطے میں ایک جیسے ہونے چاہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔
انہوںنے بتایا کہ دنیا تجارتی مفادات کے اصولوں پر چلتی ہے اور کولونیل ازم ختم ہونے کے بعد باوجود ترقی پذیر ممالک ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں
انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ جیسے ادارے میں انصاف کی تقسیم مساوی نہیں ہے اور جن کے پاس ویٹو کا حق ہے وہ دنیا کے فیصلے کرتے ہیں
واضح رہے کہ اداکارہ نے پچھلے ماہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی بھی سخت مذمت کی تھی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button