اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے کہا ہے کہ8 فروری 2024ء کے انتحابات نے1977 میں ہونے والے بدنام زمانہ الیکشن کی یاد تازہ کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی نشان’ کاغذات نامزدگی’ انتخابی سرگرمیوں کا حق اور آزادی اظہار چھین لینا الیکشن نہیں سلیکشن کا عمل ہے’ جمہوریت کے خلاف یہ جنگ سب کی شکست بن جائے گی
اپنے اہم بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب انتظامیہ کے زور پر قبل از انتخاب شرمناک دھاندلی1977ء کے انتخابات کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کی زیر نگرانی ہونے والے1977 کے انتخابات ملکی تاریخ کے واحد الیکشن ہیں جنہیں پوری قوم نے مسترد کر دیا تھا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ1977 کے اقدامات کا انجام بھی 1977 والا ہی ہوگا۔1977 والا فارمولا2024 میں استعمال ہوگا تو ملک’جمہوریت’ عوام اور ادارے1977 والے حالات سے ہی دوچار ہوں گے جس میں ملک’ عوام’ جمہوریت اور اداروں کا نقصان ہی نقصان ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ انتظامیہ نواز شریف کی گرفت میں ہے جس سے عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے اس پہلو کا ادراک حب الوطنی کا تقاضا ہے۔
سابق وزیر اطلاعات نے خبردار کیا کہ ”ووٹ سے جنگ” میں جمہوریت پٹڑی سے اتر جائے گی۔ عدلیہ ملک کو1977 کے حالات اور انجام سے بچانے میں کردار ادا کرے ورنہ ایک اور داغ ان کے دامن کو مزید داغدار کر دے گا۔
0 153 1 minute read