دنیا

انڈونیشیا میں چین کے پلانٹ میں د ھماکہ’ غیرملکیوں سمیت12ہلاک اور39 زخمی

جکارتہ: انڈونیشیا میں چین کے فنڈ سے چلنے واے نکل دھات کے پروسیسنگ پلانٹ کا فرنس زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں12 افراد ہلاک اور39 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے صنعتی علاقے سولاویسی میں واقع پی ٹی انڈونیشیا سنگشن اسٹین لیس اسٹیل فیکٹری کے پروسیسنگ پلانٹ کے فرنس میں لگنے والی آگ پر صبح قابو نہیں پایا جاسکا تھا۔
دھماکہ فرنس کی مرمت کے دوران ہوا جب آتش گیر مائع بھڑک اٹھا اور اس کے بعد ہونے والے دھماکے سے قریبی آکسیجن ٹینک بھی پھٹ گئے۔
جس پلانٹ میں دھماکہ ہوا وہ چین کے فنڈز سے چلتا تھا تاہم یہاں زیادہ تر مقامی افراد ہی ملازمت کرتے تھے۔
امدادی کاموں کے دوران50 سے زائد افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔12اموات کی تصدیق کر دی گئی جن میں5 غیر ملکی اور 7 انڈونیشی شہری شامل ہیں۔
زخمیوں میں سے13 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button