انٹرٹینمنٹ

شوبز میں ایک لمبا عرصہ گزر گیا مگر آج بھی سیکھنے کی جستجو ہے’احسن خان

لاہورٹی وی اور فلم کے معروف اداکار احسن خان نے کہاہے کہ شوبز میں کام کرتے ہوئے ایک لمبا عرصہ گزر گیا ہے مگر آج بھی سیکھنے کی جستجو ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ خدا کی ذات نے مختصر وقت میں مجھے جس قدر مقبولیت اور عروج سے نوازا ہے اس کا میں نے تصور بھی نہیں کیا تھا مگر اس کے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ ابھی بہت کچھ سیکھنے باقی ہے ،جب بھی کسی پراجیکٹ میںکام کرتا ہوں تو ہمیشہ اپنے سینئر زسے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں اور مجھے ان سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کا ضرور موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس دور میں شوبز میں قدم رکھا اس وقت کے حالات اور تھے ، آج کراچی باقاعدہ ایک ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکا ہے ۔احسن خان نے کہا کہ نجی ٹی وی چینلوں کے ساتھ میں نے پی ٹی وی کو کبھی نظر انداز نہیں کیا ،کامیابیوں کی منازل پر پی ٹی وی کا سب سے بڑا ہاتھ ہے کیونکہ میرے فن کی ابتداء پی ٹی وی سے ہی ہوئی تھی اور آج بھی جب مجھے وقت ملتا ہے تو میں پی ٹی وی کے لئے کام کرتاہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button