اسلام آباد: پاکستان کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان سے مزیدایک ہزار159 غیرقانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے’ واپس جانے والوں میں287 مرد’260 خواتین اور612 بچے شامل ہیں
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیرقانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر4 لاکھ46 ہزار97 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں
واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیرقانوی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے سمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی۔ تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیرقانونی ا فراد کا انخلاء جاری ہے
0 91 1 minute read