ایبٹ آباد: قلندر آباد میں گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ضلع ایبٹ آباد کے علاقے قلند ر آباد کے گاؤں ترھیڑی کے مقام پر گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث خوفناک آگ بھڑک اٹھی’ آگ لگنے سے مکان کی چھت زمین بوس ہوگئی۔
ریسکیو کے مطابق ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششیں کی تاہم کچا گھر ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے نعشوں کو نکال لیا گیا ہے
0 60 Less than a minute