پاکستان

ریٹرنگ افسران کے کام میں مداخلت کسی صورت برداشت نہیں’ الیکشن کمشنر پنجاب

لاہور: صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے کہا ہے کہ ریٹرنگ افسران کے کام میں مداخلت کسی صورت برداشت نہیں ۔
پنجاب میں امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے اور پولیس کی مداخلت کی شکایت پر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
الیکشن کمشنر پنجاب کا کہناتھا کہ ریٹرننگ افسران کے کام میں مداخلت کسی صو رت قبول نہیں’ الیکشن کمیشن نے شفاف انتخابات کرانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ دینی ہے’ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانا امیدوارں کا حق ہے
انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے
اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبائی الیکشن کمشنر کو تعاون کی یقین دہانی کرا دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button