غزہ: اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران صیہونی فورسز کی بمباری سے مزید201 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دو ر ان اسرائیل نے 201 فلسطینی شہید کر دیئے ‘ صیہونی فورسز کی بمباری سے بہت بڑی تعداد میں فلسطینی شہری تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دب گئے ہیں
عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے شمالی غزہ میں بمباری کی’ بمباری سے اقوام متحدہ کے سکول کے احاطے میں کھڑی گاڑیاں مکمل تباہ ہو گئیں جبکہ عمارت کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ہے
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے سکولز مسلسل اسرائیلی افواج کے نشانے پر ہیں ‘ اقوام متحدہ کے سکول کے احاطے سے بڑی تباہی پھیلانے والا بم بھی برآمد ہوا ہے
امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، وائٹ ہاس کے باہر میڈیا سے بات چیت میں صدر بائیڈن نے کہا کہ نیتن یاہو سے بات چیت کے دوران غزہ میں جنگ بندی سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی، اسرائیلی وزیر اعظم سے یہ میری نجی گفتگو تھی۔
بیت لاہیا میں حماس جنگجوں نے 5 صیہونی فوجیوں کو مار ڈالا، حماس نے قابض فورسز پر حملے کی ویڈیو بھی جاری کی جس میں اسرائیلی فوجیوں کو حماس مجاہدین کا نشانہ بنتے دیکھا جاسکتا ہے۔
0 90 1 minute read