میلبرن ۔قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی میلبرن میں واقع جامع مسجد میں درس دینے کی ویڈیو وائرل ہونے لگی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان مسجد کے منبر پر بیٹھ کر لوگوں کو درس دے رہے ہیں۔ویڈیو وائرل ہونے پر کئی صارفین رضوان کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ متعدد انکی اسلام سے محبت کو سراہا رہے ہیں۔اس سے قبل سال 2022 میں وکٹ کیپر بیٹر نے نیوزی لینڈ کی کرائسٹ چرچ مسجد میں بیان دیا تھا جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔خیال رہے کہ 15 مارچ 2019 نیوزی لینڈ کی کرائسٹ چرچ مسجد میں سفید فام دہشت گرد نے 51 نمازیوں کو شہید کرنے کی لائیو ویڈیو بنائی تھی۔دوسری جانب محمد رضوان نے ورلڈکپ کے دوران مین آف دی میچ کا ایوارڈ اسرائیلی دہشتگردی کے شکار فلسطین کے مظلوم شہریوں کے نام کیا تھا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
0 131 1 minute read