
اٹک(شیخ بابر قیوم سے) آصف علی زرداری کو صدرشہباز شریف کو وزیر اعظم مریم نواز کو پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے پر مبارک باد پیش کر تی ہوں تینوں رہنما ملک کی ترقی خوشحالی اور عوام کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کریں گے ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر شعبہ خواتین ونگ پیپلز پارٹی ہاجرہ تبسم نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملکی اور عوامی مفاد کی خاطر مسلم لیگ (ن) کو سپورٹ کیا ہے آصف علی زرداری ایک سمجھدار اور با اصول سیاست دان ہیں دوسری دفعہ ملک کاصدر منتخب ہونا ملک کے لیے نیک شگون ہے دونوں جماعتیں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے جد جہد کریں گی اور عوام کو ریلیف بھی دیں گی وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہو گا مہنگائی بے روزگاری کا خاتمہ ہو گاصوبہ سندھ میں پیپلز پارٹی نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے جو منصوبے مکمل کیے اس کی مثال نہیں ملتی عوام کو ہر شعبہ میں ریلیف دیا صوبہ میں ترقی اور خوشحالی کے لیے بہت بڑے کام کیے جس کی مثال وفاقی وزیر خزانہ دے رہے ہیں