پاکستان

الیکشن کمیشن کاحلقہ بندیوں پر اعتراضات پر عام انتخابات کے بعد سماعت کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر عام انتخابات کے بعد سماعت کا فیصلہ کیاہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں سے متعلق سماعت عام انتخابات کے بعد کی جائے گی۔ اس وقت درخواستوں پر سماعت کی تو الیکشن پروگرام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن سمیت مختلف جماعتوں نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراض کیا تھا۔
گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے آئندہ برس فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں تاخیر کے تمام دروازے بند کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقہ بندیوں پر اعتراض نہیں کیا جاسکتا۔
الیکشن کمیشن نے 8 فروری2024ء کو ملک بھر میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کر رکھا ہے جس کا شیدڈل بھی جاری کر دیاگیا ہے اور اب کاغذات نامزدگی وصول کئے جا رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button