دنیا

بھارت میں کورونا پھر اسر اٹھانے لگا’24 گھنٹوں میں4 ہلاکتیں

بھارت میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے جہاں24 گھنٹوں میں وائرس سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں کور ونا وائرس کے صرف 24 گھنٹوں میں 752 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو رواں سال21 مئی کے بعد سے اب تک کے سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والے کیسز ہیں۔
اسی حوالے سے یونین ہیلتھ منسٹری کا بتانا ہے کہ752 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بھارت میں اب ایکٹو کورونا کیسز کی تعداد3 ہزار420 ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ گزشتہ24 گھنٹوں میں4 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے موت کے منہ میں جا چکے ہیں جن میں سے2 کا تعلق ریاست کیرالہ’ ایک کا راجستھان اور ایک کا تعلق کرناٹکا سے ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button