دنیا

سلامتی کونسل قرار داد کے باوجود اسرائیلی فضائیہ کی غزہ پر بمباری’ متعدد فلسطینی شہید

غزہ: غزہ میں اسرائیلی فضائیہ نے ہسپتالوں اور جیالیہ کیمپ پر تباہ کن بمباری کی جس کے نتیجے میں16 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں
عالمی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بربریت تھم نہ سکی’ اسرائیلی فضائیہ نے العودے ہسپتال کو جانے والے راستے پر بمباری کی جس سے متعدد فلسطینی شہید ہوگئے’ سڑک پر نشانہ بنانے والے فلسطینیوں کی لاشیں بکھری پڑی ہیں’ بمباری سے انڈونیشیا ہسپتال کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا جس سے شہادتوں کا خدشہ ہے
اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ پر تباہ کن بمباری کی جس کے نتیجے میں16 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں’ جبالیہ میں فلسطینی وزارت صحت کے جنرل ڈائریکٹر کے گھر پر حملے میں بیٹی شہید جبکہ منیر البروش زخمی ہوگئے۔
ادھر ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے حماس بغیر کسی شرط کے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے۔
دوسری جانب سلامتی کونسل نے غزہ کی پٹی میں فلاحی امداد کی فراہمی کی قرارداد منظور کرلی ہے ‘ قرار داد میں کشیدگی ختم کرنے کے لئے پائیدار حالات کے قیام کی بات کی گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کے مطابق7 اکتوبر سے شروع ہونے لڑائی کے77 ویں دن تک اسرائیلی حملوں میں20057 فلسطینی شہید اور53320 زخمی ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button