اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں بلوچ ”لاپتہ افراد” کی رہائی کے لئے مارچ کرنے والے مظاہرین کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بلوچ لانگ مارچ کرنے والے مظاہرین کی ضمانتیں جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے منظور کیں۔
عدالت نے بلوچ لانگ مارچ کے 162 گرفتار افراد کی ضمانتیں منظور کیں۔ عدالت نے پانچ پانچ ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں’ دو روز قبل پولیس نے بلوچ لانگ مارچ کے شرکاء کو گرفتار کیا تھا۔
واضح رہے کہ تین روز قبل رات گئے تربت سے چلنے والا لانگ مارچ کا قافلہ چونگی نمبر26 پہنچا تو انتظامیہ نے انہیں ا سلام آباد میں د اخلے کی اجازت نہیں دی تھی بعد ازاں رات گئے پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ایکشن لیا’ جس میں خواتین و بچوں سمیت متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا تھا۔
0 121 1 minute read