کھیل کے میدان میں پاکستان کے خلاف سازش پر بھارت کو منہ کی کھانی پڑگئی’ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے آزاد ٹریبونل نے ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہی کرانے کا حتمی فیصلہ سنا دیا۔
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے آزاد ٹربیونل نے ڈیوس کپ ٹائی پر پاکستان کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے بھارت کی اپیل مسترد کر دی۔ بھارت نے پاکستان میں عام انتخابات اور سیکیورٹی کو بنیاد بنا کر ڈیوس کپ نیوٹرل وینیو پر کرانے پر زور دیا تھا
تاہم انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈ یوس کپ نہ کھیلنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں’ پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی اسلام آباد میں4 فروری کو کھیلی جائے گی۔ فیڈریشن کے آزاد ٹریبونل نے کہا کہ فیصلہ لینے سے پہلے تمام صورت حال کا جائزہ لیا گیا ہے
0 71 1 minute read