پاکستان

عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی کل آخری تاریخ

اسلام آباد: عام انتخابات2024 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کل آخری روز ہے۔
عام انتخابات میں حصہ لینے والے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے
واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں2 روز کی توسیع کی تھی’ الیکشن کمیشن کے نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال25 سے30 دسمبر تک ہوگی
راولپنڈی میں قومی اسمبلی کی 4 نشستوں پر 78 امیدوار سامنے آگئے’ صوبائی اسمبلی کی 8 نشستوں پر243 کاغذات نامزدگی جمع ہوچکے۔ اسلام آباد کے تین حلقوں میں45 امیدوار میدان میں آگئے۔
لاہور میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر89 امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دیئے’ بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 نشستوں کے لئے ایک ہزار270 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button